• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


 حکومت نے بجلی کی قیمت میں 18 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا۔

بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے بعد بجلی کا اوسط ٹیرف 13 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 13 روپے 53 پیسے فی یونٹ ہوگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق ماہانہ 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں سے ہوگا۔

وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ 10 ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔

تازہ ترین