شدید دھند کی وجہ سے ملتان موٹر وے لاہور سے رجانہ تک کو بند کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ سیالکوٹ موٹروے کو بھی بند کیا گیا۔
ترجمان موٹروے نے ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرائیور حضرات ہائی ویز پر آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس استعمال کریں۔
شہری ہائی ویز پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔
ادھر آئی جی موٹر وے سید کلیم امام کا کہنا ہے کہ موٹروے پاکستان کا واحد ادارہ ہے جو کرپشن سے پاک ہے۔
ایک تقریب سے خطاب میں سید کلیم امام کا کہنا تھا کہ ہم موٹروے کی 19 اور سڑکیں بنا رہے ہیں، اسلام آباد اور پشاور سے کراچی 14 گھنٹے کا سفر ہوجائے گا۔