• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این بی سی کو جس ارجن کی تلاش ہے وہ کوئی اور ہے، ارجن رامپال

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے معروف اداکار ارجن رامپال نے اپنی رہائش گاہ پر منشیات کیس سے متعلق پوچھ گچھ کے دوران نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کو بتایا کہ جس ارجن کی تلاش این سی بی کو کوئی اور ارجن ہے۔منشیات کیس میں بھارتی اداکار کے گھر چھاپہ رواں برس نومبر کے ماہ میں مارا گیا تھا جہاں چھاپے کے دوران اداکار کے گھر سے الیکٹرانک گیجٹس اور ممنوعہ ادویات ضبط کی گئی تھیں۔دوران تفتیش اداکار سے ممنوعہ ادویات سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی جس پر ارجن رامپال نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کو بتایا کہ ممنوعہ گولیوں میں سے ایک دوا ڈاکٹر کی جانب سے ان کے کتے کے لیے تجویز کردہ ہے جبکہ دوسری دوا ان کی بہن انزائٹی کے لیے بطور ایس او ایس استعمال کرتی ہیں جو کہ نئی دہلی میں مقیم نفسیاتی ڈاکٹر کی تجویز کردہ ہے۔اطلاعات کے مطابق ڈرگ ایجنسی نے ارجن رامپال کی گرل فرینڈ گیبریلا ڈیمٹریڈس کے بھائی ایگیزیلوز ڈیمٹریڈس کو واٹس ایپ پر ارجن کے نام سے کسی شخص سے بات کرتے ہوئے پایا تو نتیجہ اخذ کیا یہ اداکار ہے۔ دوران تفتیش اداکار ارجن رامپال نے این سی بی افسران کو یہ بھی بتایا کہ جس شخص سے ان کے بہنوئی نے بات وہ دراصل کوئی اور ہے۔واضح رہے کہ رواں سال اکتوبر میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اداکار کی گرل فرینڈ کے بھائی کے گھر پر چھاپے کے دوران گھر سے مبینہ طور پر منشیات بھی ضبط کی گئی تھیں۔رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار کی گرل فرینڈ کا بھائی اداکار سشانت سنگھ کی موت سے متعلق منشیات گٹھ جوڑھ کا حصہ رہ چکا ہے۔

تازہ ترین