• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک قطر جنرل تکافل کا البرکہ بینک کے ساتھ معاہدہ

کراچی(اے پی پی)البرکہ بینک پاکستان نے پاک قطر جنرل تکافل کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت البرکہ بینک اپنے ʼʼالبرکہ بزنس پلسʼʼاکائونٹ ہولڈرز کو تکافل کوریج کی سہولت فراہم کرے گا۔ معاہدے پرپاک قطرجنرل تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ناصر علی سیّداور البرکہ بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد شجاع قدوائی نے دستخط کیے۔البرکہ بزنس پلس اکائونٹ آسان اور جدید سہولیات سے لیس وسیع اور منفردخدمات مفت فراہم کرتاہے، یہ اکائونٹ بزنس کلاس اور انفرادی صارفین کی روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تکافل کوریج کے ساتھ خصوصی طور پر متعارف کرایا گیاہے۔اس موقع پرپاک قطرجنرل تکافل کے ناصر علی سیّدنے کہا کہ البرکہ بینک کے صارفین کو تکافل کی خدمات فراہم کرنے پر ہمیں خوشی ہورہی ہے۔

تازہ ترین