• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7ماہ قبل اغواہونے والا شیر خوار بچہ تاحال بازیاب نہ ہو سکا

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر)7ماہ قبل اغواء ہونے والےشیر خوار بچے کو تاحال بازیاب نہیں کرایاجاسکا۔ رواں سال 23اپریل کی رات سفیدرنگ کی کارمیں سوارایک خاتون اورمردغریب خاتون کوراش دلانے کاجھانسہ دے کراس کا8مہینے کابچہ اغواکرکے لے گئے تھے ۔ مغوی بچے کے والد کے مطابق ماربل فیکٹری روڈپرجھگیوں کے قریب بیٹھی خواتین کے پاس ایک سفیدکار آکررکی جس میں سوارایک نامعلوم مرداورعورت نے انہیں راشن دلانے کاجھانسہ دیااورشبانہ زوجہ محمدرمضان جس کی گودمیں شیرخواربچہ تھا اسے اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھاکررحمان آباد لے گئے جہاںنادرا دفتر کے پاس گاڑی روک کر انہوں نے بہانے سے مذکورہ عورت کو گاڑی سے اتاراورکہاکہ فلاں عمارت میں جاؤ اورراش لے آؤ ،اسدوران عورت اپنے شیرخواربچے کوکارمیں چھوڑکرگئی جب واپس آئی توگاڑی والے اس کے بچے کولے کرفرارہوچکے تھے ۔اس واقعہ کی ایف آئی آرتھانہ رتہ امرال راولپنڈی میں درج کی گئی تھی لیکن اب تک مغوی بچے کاسراغ نہیں مل سکا۔متاثرہ فیملی اپنے شیرخواربچے کی بازیابی کے لئے اب بھی پرامیدہے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اورآئی جی پولیس پنجاب انعام غنی سے مطالبہ کیاہے کہ ان کے بچے کوبرآمدکرکے ملزموں کوگرفتارکیاجائے ۔
تازہ ترین