• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا وائرس کے کیسز 475085، اموات 9992


پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 29 ویں نمبر سے 28 ویں پر آگیا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 776 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 63 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 602 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 992 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 75 ہزار 85 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 30 ہزار 666 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 66 لاکھ 19 ہزار 983 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کُل 39 ہزار 599 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 259 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 25 ہزار 494 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 12 ہزار 93 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 3 ہزار 502 ہو گئیں۔


پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 36 ہزار 669 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 3 ہزار 959 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 57 ہزار 746 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 617 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 37 ہزار 390 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک کُل 412 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 99 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 182 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 8 ہزار 235 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک کُل 219 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 853 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 101 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین