پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 29 ویں نمبر سے 28 ویں پر آگیا ہے۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 853 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 58 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 643 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 874 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 71 ہزار 335 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 33 ہزار 270 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 65 لاکھ 57 ہزار 112 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کُل 39 ہزار 329 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 282 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 22 ہزار 132 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 10 ہزار 241 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 3 ہزار 469 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 35 ہزار 665 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 3 ہزار 900 ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 57 ہزار 215 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 602 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 37 ہزار 117 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک کُل 404 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 75 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 182 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 8 ہزار 172 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک کُل 216 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 850 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 101 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔