دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 7 لاکھ 27 ہزار 380 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 17 لاکھ 64 ہزار 778 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 20 لاکھ 43 ہزار 648 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 5 ہزار 518 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 کروڑ 69 لاکھ 18 ہزار 954 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 39 ہزار 921 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 94 لاکھ 33 ہزار 847 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 76 لاکھ 83 ہزار 425 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 28 ہزار 577 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 14 لاکھ 10 ہزار 501 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 47 ہزار 659 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 1 لاکھ 88 ہزار 392 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 90 ہزار 815 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 74 لاکھ 65 ہزار 806 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 54 ہزار 226 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 30 لاکھ 21 ہزار 964 ہو چکی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 62 ہزار 573 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 25 لاکھ 50 ہزار 864 رپورٹ ہوئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 70 ہزار 405 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 22 لاکھ 56 ہزار 5 ہو چکی ہے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 19 ہزار 624 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 21 لاکھ 33 ہزار 373 ہو چکے ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 71 ہزار 620 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 20 لاکھ 38 ہزار 759ہو گئے۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 49 ہزار 824 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 18 لاکھ 69 ہزار 610 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس 30 ہزار 157 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 16 لاکھ 43 ہزار 169 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 35 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 176 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 62 ہزار 66 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 80 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 955 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 29 ویں نمبر سے 28 ویں پر آ گیا ہے۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 853 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 58 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 643 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 874 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 71 ہزار 335 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 33 ہزار 270 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 65 لاکھ 57 ہزار 112 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کُل 39 ہزار 329 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 282 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 22 ہزار 132 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔