دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 16 لاکھ 73 ہزار 280 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 17 لاکھ 81 ہزار 544 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 20 لاکھ 92 ہزار 141 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 5 ہزار 801 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 کروڑ 77 لاکھ 99 ہزار 595 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 43 ہزار 182 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 97 لاکھ 81 ہزار 624 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 77 لاکھ 41 ہزار 715 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 28 ہزار 912 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 16 لاکھ 96 ہزار 727 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 48 ہزار 190 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 2 لاکھ 24 ہزار 797 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 91 ہزار 641 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 75 لاکھ 6 ہزار 890 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 55 ہزار 265 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 30 لاکھ 78 ہزار 35 ہو چکی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 63 ہزار 109 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 25 لاکھ 62 ہزار 646 رپورٹ ہوئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 71 ہزار 109ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 23 لاکھ 29 ہزار 730 ہو چکی ہے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 20 ہزار 135 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 21 لاکھ 62 ہزار 775 ہو چکے ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 72 ہزار 370 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 20 لاکھ 56 ہزار 277 ہو گئے۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 50 ہزار 122 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 18 لاکھ 94 ہزار 72 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس 31 ہزار 176 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 16 لاکھ 70 ہزار 194 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 35 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 196 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 62 ہزار 339 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 80 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 87 ہزار 3 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 29 ویں نمبر سے 28 ویں پر آ گیا ہے۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 776 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 63 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 602 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 992 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 75 ہزار 85 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 30 ہزار 666 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 66 لاکھ 19 ہزار 983 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کُل 39 ہزار 599 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 259 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 25 ہزار 494 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔