وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں کورونا وائرس کے 38 مریض جاں بحق ہوگئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 669 ہوگئی ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 522 مریض رپورٹ ہوئے ہیں اور کورونا وائرس سے اب تک 3 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پر سیاست چمکانے والا ٹولہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، پی ڈی ایم نے اداروں کو متنازع بنانے کی مذموم کوشش کی۔
فردوس عاشق نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن ملک دشمن ایجنڈے پر چل رہی ہے، ایسی اپوزیشن کے ہوتے ہوئے کسی اور دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ راجکماری اور شہزادہ دونوں دن کے وقت وزارت عظمیٰ کے خواب دیکھ رہے ہیں، راجکماری اور شہزادہ ذہن نشین کرلیں کہ یہ بادشاہت کا دور نہیں ہے۔