• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی بینک سے پاک ازبک ٹرین کیلئے معاونت کی اپیل کرینگے: اعظم سواتی

وزیرِ ریلوے اعظم سواتی کہتے ہیں کہ عالمی بینک سے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ٹرین سروس شروع کرنے کیلئے مالی معاونت کی اپیل کریں گے۔

اسلام آباد میں وزیرِ ریلوے اعظم سواتی سے ازبک وزیرِ ٹرانسپورٹ نے ملاقات کی ہے، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اور ازبکستان عالمی بینک سے مشترکہ اپیل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی بینک سے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ٹرین سروس شروع کرنے کیلئے مالی معاونت کی اپیل کی جائے گی۔

وزیرِ ریلوے کا کہنا ہے کہ یہ ٹرین سروس 3 ممالک کو یورپ اور روس سے ملائے گی، ریلوے کو اپ گریڈ کرنے کیلئے ایک ہزار کوچز اور 500 فریٹ ویگنز کی ضرورت ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان، افغانستان اورازبکستان کے درمیان ٹرین سروس کے لیے عالمی بینک سے 4 ارب 30 کروڑ ڈالر دینے کی اپیل کی جائے گی۔

اعظم سواتی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس اپیل پر افغانستان اور ازبکستان کے سربراہان نے دستخط کر دیئے ہیں، وزیرِ اعظم عمران خان آج دستخط کر دیں گے۔

تازہ ترین