عالمی شہرت یافتہ فرانسیسی فیشن ڈیزائنر پیئر کارڈن 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیئر کارڈن نیوالی کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
اٹلی میں پیدا ہونے والے کارڈن جب چھوٹے تھے تو ان کے اہلِ خانہ فرانس منتقل ہوگئے تھے جہاں وہ اپنی آخری سانس تک رہے۔
پیئر کارڈن کافی عرصے سے علیل تھے، اور اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کارڈن کے اہلِ خانہ نے ہی ان کی موت کا اعلان کیا تھا۔
اس حوالے سے فرانسیسی اکیڈمی آرٹس کی جانب سے بھی ایک تعزیتی پیغام جاری کیا گیا اور فیشن ڈیزائنر کی موت پر دکھ کا اظہار کیا گیا۔