قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایک اور انکوائری کھول دی ہے۔
نیب کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو بھیجے گئے نوٹس کے متن کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے۔
نیب دستاویز کے مطابق سابق وزیراعظم کوپاکستان ایل این جی لمیٹڈ میں مبینہ غیر قانونی بھرتی پر 10 جنوری کو طلب کیا ہے۔
دستاویز کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے عدنان گیلانی کو مبینہ طور پر رولز کے خلاف ایل این جی لمیٹڈ کا چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) لگایا تھا۔
نیب نوٹس کے متن کے مطابق شاہدخاقان عباسی، عدنان گیلانی کی تعیناتی کے وقت پٹرولیم کے وزیر تھے۔
نیب عدنان گیلانی سے ایل این جی کیس میں تحقیقات کررہا ہے، نوٹس میں سابق وزیراعظم سے استفسار کیا گیا کہ آپ عدنان گیلانی کو کیسے اور کب سے جانتے ہیں؟