• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: کورونا وائرس کے مزید 149 کیسز کی تصدیق

سعودی عرب میں منگل کے روز کورونا وائرس کے مزید 149 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں مملکت میں مجموعی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 62 ہزار 488 ہوگئی ہے۔

عرب میڈیا نے سعودی عرب کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت کے مختلف حصوں میں 8 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد اب تک اس مہلک مرض کی وجہ سے 6 ہزار 204 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض میں سامنے آئے، جن کی تعداد 46 رہی جبکہ مکہ مکرمہ ریجن میں مریضوں کی تعداد 31 اور مشرقی ریجن میں 21 افراد اس مرض میں مبتلا پائے گئے۔

وزارت صحت کے مطابق مدینہ منورہ اور عسیر ریجن میں 10، 10 افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ نجران ریجن میں 7 افراد کورونا میں مبتلا پائے گئے۔

تازہ ترین