• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدن سے زائد اثاثے یہ کیا کیس ہے؟ نواز شریف کا خواجہ آصف کی گرفتاری پر ردعمل

سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کردیا ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ آمدن سے زائد اثاثے، ہم نے زندگی میں اس سے بڑا ڈرامہ نہیں دیکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کیا کیس ہے؟، اگر یہ سمجھتے ہیں اس طرح کے ہتھکنڈوں سے پی ڈی ایم کی تحریک کمزور ہوگی تو یہ خام خیالی ہے۔

سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہاکہ یہ ناتجربہ کار اور نااہل لوگ ہیں، ہم نے الیکشن مہم کے دوران ہی کہہ دیا تھا کہ عمران خان ہمارا تم سے مقابلہ ہے ہی نہیں۔

واضح رہے کہ خواجہ محمد آصف کو اسلام آباد میں پارٹی اجلاس سے نکلنے کے بعد نیب حکام نے گرفتار کرلیا تھا۔

سابق وزیر خارجہ کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے اسے گرفتاری کے بجائے اغوا سے تعبیر کیا ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں ایک ادارے کی خواجہ آصف کو دی گئی پیشکش کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ میں حلفاً کہتی ہوں ایک ادارے نے خواجہ محمد آصف کو بلایا اور کہا کہ نواز شریف کا ساتھ چھوڑنے کی صورت میں مقدمات 15 تا 20 دن میں ختم ہوجائیں گے۔

تازہ ترین