• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف کو نہ چھوڑا گیا تو سخت ردعمل دینگے، مریم نواز

خواجہ آصف کو نہ چھوڑا گیا تو سخت ردعمل دینگے، مریم نواز


اسلام آباد،لاہور، (جنگ نیوز، خبرایجنسیاں) ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے خواجہ آصف کی گرفتاری پر کہا ہےکہ شکست کے خوف سے فیصلے ہورہے ہیں۔

خواجہ آصف کو بلا کر نواز شریف کا ساتھ چھوڑنے کا کہا گیا، انکار پر انہیں اغوا کرلیا گیا، انہیں نہ چھوڑا تو سخت ردعمل دینگے۔

 ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں،قوم کی نظریں عدلیہ پر ہیں۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے خواجہ آصف کی قومی احتساب بیورو (نیب) کی ہاتھوں گرفتاری کو سیاسی جوڑ توڑ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف نواز شریف کے بیانیے سے اختلاف کرنے کو کہا گیا۔

خواجہ آصف کی گرفتاری سے آپ ہمیں مرغوب کرنا چا رہے ہیں ،ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ،پی ڈی ایم ایسا رد عمل دے گی خواجہ آصف کو چھوڑنا پڑے گا ،قوم کی نظریں عدلیہ پر ہیں۔

 عدلیہ کو معاملے پر چپ نہیں رہناچاہیے ، کس قسم کی جمہوریت ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شریف کتنے عرصے سے جیلوں میں ہیں ۔مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ نیب تاک لگا کر بیٹھی تھی اور انہیں گرفتار کیا۔

اس طرح راتوں رات کسی کو اغوا کرنا اور وہ بھی آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کرنا۔

اس کیس کا سیدھا سیدھا مطلب یہ ہے کہ جب آپ کے پاس کسی خلاف کچھ نہ ہو تو آپ مبہم چیز میں جس میں نہ کوئی الزام ہو اورنہ اس کا حساب و کتاب ہو سکتا ہے اس پر گرفتار کریں۔

تازہ ترین