• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کہاں جارہے ہیں سعیدغنی صاحب؟،چیف جسٹس گلزار احمد

کراچی(این این آئی)کراچی تجاوزات کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے صوبائی وزیرسعید غنی کوروک لیا، چیف جسٹس گلزاراحمدنے کہا کہ آپ کہاں جارہے ہیں سعیدغنی صاحب،آپ کی توہین عدالت کی درخواست سننا باقی ہے۔

کراچی میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس میں وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ سپریم کورٹ رجسٹری میں پیشی کے بعد واپس جانے لگے تو صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی بھی کھڑے ہوگئے۔

اس پر چیف جسٹس پاکستان نے انہیں روک لیا،چیف جسٹس نے سعید غنی کوہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ بیٹھیں آپ کا توکیس لگاہوا ہے،ہم نے وزیراعلی کو اجازت دی ہے۔

تازہ ترین