اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور نواز شریف کے درمیان منگل کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے علاوہ وزیر اعظم عمران خاں کی طرف سے اپوزیشن رہنمائوں کو دھمکیوں کا بھی جائزہ لیا گیا،دونوں رہنمائوں نےاپنے بیانیے اور موقف پر ڈٹے رہنے کےعزم کااظہار گیا۔