اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیر اعظم عمران خان کو پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حالیہ ایک سال میں 6 ارب 95 کروڑ ڈالرز کی سمگلنگ ہوئی ۔سمگلنگ کے باعث محصولات میں 3 ارب 47 کروڑ ڈالرز کا نقصان بھی ہوا ۔ذرائع کے مطا بق ایف بی آر کی سمگلنگ کے متعلق وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی گئی ہے جس کے مطا بق موبائل فونز کی سمگلنگ کا حجم 2 ارب 40 کروڑ 27 لاکھ ڈالرز رہا ۔