• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے ) ضلع  کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزنے اپنے علاقوں کی مرکزی مساجد میں جمعہ کی نماز کے بعد کھلی کچہریاں لگائیں جہاں عوام نے ضلع میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی ،راہزنی ، چوری سٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی فوری روک تھام کا مطالبہ کیا اورکہا کہ وارداتوں کی روک تھام کیلئے پولیس پٹرولنگ کے نظام کو مستقل بنیادوں پر استوار کیا جائے، ایف آئی آرز کے نامزد ملزمان کی گرفتاری کیساتھ ساتھ اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کیلئے بھی کریک ڈاؤن کیا جائے۔اورمقدمات کی فری رجسٹریشن اور تفتیش کا معیار بہتر بنایا جائے۔
تازہ ترین