• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ :مضر صحت کیک کھانے سےخاندان کے 4 افرادبے ہوش

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )شہر کی آبادی دارالسلام میں مضر صحت کیک کھانے سے ایک ہی خاندان کے چار افرادبے ہوش ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جن میں خاندان کا سربراہ زاہد خان، ان کی اہلیہ اور دو بچے شامل ہیں، زاہد خان نے ضلع حکومت کو درخواست دی ہے کہ انہوں نے یہ کیک سول کوارٹر روڈ پر واقع ایک بیکری سے خریدا تھا جس کے مالکوں کے خلاف کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے ۔
تازہ ترین