شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )گیس سلنڈر پھٹنے سے محنت کش جا بحق 2افراد زخمی ہو گئے۔کالا خطائی کے نزدیک حفاظتی اقدامات کے فقدان کے باعث گیس سلنڈر پھٹنے سے محنت کش مظفر علی کی گردن اڑگئی اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے، بتایا گیا ہے کہ لاہور کے ایک ہسپتال کو گیس سلنڈر سپلائی کرنے والی وین کو کالا خطائی چوک میں ویلڈنگ کی جارہی تھی جہاں پر آگ کا شعلہ لگنے سے ایک سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا اور اس سے نکلنے والے لوہے کے ٹکرے نے ویلڈر مظفر علی کی گردن اڑا دی۔