رہنما مسلم لیگ ن ایاز صادق کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کو جماعت چھوڑنے کی وارننگ مل چکی تھی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے نیب عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کو وارننگ مل چکی تھی کہ جماعت چھوڑ دیں، انہوں نے ایک ماہ قبل لیڈر شپ کو بتایا تھا۔
ایاز صادق نے کہا کہ وقت آئے گا تو خواجہ آصف خود بتائیں گےکہ اُنہیں کس نے کہا تھا۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ خواجہ آصف کہتے ہیں3 دہائیاں گزر چکیں اب جماعت نہیں چھوڑ سکتا۔