شیخوپورہ(نمائندہ جنگ ) قتل کی پیروی پر قاتلوں نے مدعی کا بیٹا اغواء کرلیا۔شرقپور کے علاقہ چک نمبر 11کے ایک مقدمہ قتل کی پیروی پر قاتلوں نے مدعی کا بیٹا اغواء کرلیا اپولیس مغوی کا سراغ نہیں لگا سکی ، پولیس نے رستم علی کی رپورٹ پر اسکے بیٹے عابد کے اغواء کا مقدمہ افضال وغیرہ 5 افراد کے خلاف درج کرلیا ہے، اسی تھانہ کے علاقہ بھوئے وال میں بھی ملزمان شاہد ، اکبر اور منیراحمد وغیرہ نے ایک اغواء کے مقدمہ میں گواہی سے منحرف نہ ہونے پر ایک نوجوان شکیل کو گن پوائنٹ پر اغواء کرلیا ۔