تھر پارکر کے علاقے مٹھی میں فقیر محلے میں واقع ایک گھر سے ایک لڑکی اور مرد کی لاشیں ملی ہیں۔
مقامی پولیس کے مطابق لاشیں 39 سالہ ڈونگرو اور 22 سالہ ببیکا کی ہیں، لاشیں پنکھے سے لگے پھندے سے لٹکی ہوئی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص ڈونگرو کا تعلق ڈیپلو سے جبکہ لڑکی کا تعلق مٹھی سے ہے، دونوں متوفین آپس میں سالی اور بہنوئی تھے۔
ایس ایچ او مٹھی کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد مزید تحقیقات کی جائے گی کہ یہ واقعہ خودکشی کا ہے یہ قتل کا۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ تھرپارکر میں رواں سال خود کشی کرنے والوں کی تعداد 120 ہو چکی ہے۔