شیخوپورہ(نمائندہ جنگ ) نامعلوم ملزمان نے چھٹی جماعت کی طالبہ کو اغواء کرکے زیادتی کرڈالی۔ نواحی آبادی ونڈالہ دیا ل شاہ میں کے رہائشی کی بیٹی (س) جو سکول سے گھر واپس آرہی تھی کہ راستہ میں قبرستان کے قریب سے رکشہ سواروں نے اسے رومال سنگھا کر بے ہوش کرنے کے بعد وارث ٹاؤن میں لیجا کر زیادتی کرڈالی اور جب طالبہ کی حالت بگڑ گئی تو ملزم اسے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔