• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کا سالِ نو کا پیغام پہلی بار اردو ترجمے کیساتھ نشر

اقوام متحدہ (یو این) کے سیکرٹری جنرل کا سالِ نو کا پیغام تاریخ میں پہلی بار اردو ترجمہ کے ساتھ نشرکیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ میں عمومی طور پر پیغامات 6 زبانوں میں نشر کیے جاتے ہیں۔ جن میں  6سرکاری زبانیں عربی، چینی، انگریزی، فرانسیسی، روسی اور ہسپانوی شامل ہیں۔

اس عالمی فورم پر ہونے والی تمام تر سرگرمیوں کو صرف6 زبانوں میں ترجمہ کیا جاتا ہے۔

تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا کے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بیان اردو ترجمے میں بھی نشر کیا گیا ہے۔

انتونیو گوتیرس نے اپنے پیغام میں کہا عزیز دوستو!2020 آزمائشوں اور سختیوں کا سال رہا۔ کورونا وائرس نے ہماری زندگیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے اور اس کے سبب دنیا کو دکھ اور تکالیف دیکھنی پڑیں۔


ویڈیو پیغام میں انتونیو گوتیرس نے کہا کہ بہت ساری قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور یہ وبا اب بھی پھیل رہی ہے۔ اس کی وبا کی نئی شکلیں بھی سامنے آ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکیں اورسال2021 کوبحالی کا سال بنائیں۔  تباہ کن وائرس کے اثرات سے بحالی، معیشتوں اور معاشروں کی بحالی۔

انہوں نے کہا کہ میں اقوام متحدہ کی طرف سے آپ سب کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

تازہ ترین