وفاقی وزیر برائے داخلہ امور شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ایف سی کے شہداء پیکج میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔
شیخ رشید احمد فرنٹیئر کانسٹبلری ہیڈ کوارٹر پہنچے، شیخ رشید کو ایف سی جوانوں کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔
کمانڈنٹ ایف سی معظم جاانصاری کی جانب سے وزیر داخلہ کو بریفننگ دی گئی، شیخ رشید نے یادگار شہداء پر پھول رکھے اور شہداء کی بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔
اس دوران شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ایف سی کی قربانیوں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، ڈیڑھ ماہ میں فرنٹیئر کانسٹبلری کے مسائل حل کریں گے۔