• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی ادارے11جنوری سے کھولنے کا مطالبہ

پرائیویٹ اسکولز سپریم کونسل کے رہنماوں کی جانب سے  حکومت سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ حکومت تعلیمی ادارے11جنوری سے کھولنےکا اعلان کرے۔

پرائیویٹ اسکولز سپریم کونسل کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ تعلیمی ادارے ایس او پیز کے مطابق کھولیں گے، ہوٹل ریسٹورنٹ بازار کھلے ہیں لیکن اسکول بند ہیں۔

پرائیویٹ اسکولز سپریم کونسل کے رہنماؤں کی جانب سے مزید مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت اسکول شعبے کے لیے فوری مالی ریلیف کا اعلان کرے اور حکومتی رجسٹریشن فیسز، ٹیکسز ایک سال کے لیے معطل کیا جائے۔

پرائیویٹ اسکولز سپریم کونسل کے مطابق 80 فیصد تعلیمی ادارے آن لائن تعلیم سے محروم ہیں، اسکولز ایس اوپیز پر عمل کر رہےتھے انہیں بند کر دیا گیا۔

پرائیویٹ اسکولز سپریم کونسل کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہزاروں اسکول بند ہو چکے ہیں، باقی بھی بند ہونے کے قریب ہیں۔

تازہ ترین