میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے نومنتخب مئیر پیر عادل شاہ کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے مئیر اسلام آباد پیر عادل شاہ کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کیا ہے۔
نو منتخب مئیر اسلام آباد پیر عادل شاہ مسلم لیگ ن کے امیدوار تھے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کے سابق میئر شیخ انصر عزیز کے استعفے کے بعد مئیر کی نشست خالی ہوئی تھی۔