یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے۔
پٹرول کی قیمت میں پونے تین روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے تک اضافے کی تجویز ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد کرے گی۔
وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کل کرے گی۔