پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے جنرل سیکریٹری محمد علی درانی نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد علی درانی اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان یہ ملاقات جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما ریاض درانی کے گھر پر ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ محمد علی درانی اور مولانا فضل الرحمٰن نے ملاقات میں سیاسی صورتحال پر گفتگو کی ہے۔
مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں محمد علی درانی نے کہا کہ یہ محاذ آرائی کا وقت نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق فنکشنل لیگ کے جنرل سیکریٹری نے مولانا فضل الرحمٰن کو تجویز دی کہ حکومت اور پی ٹی ایم درمیانی راستہ اختیار کریں۔