• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)مقبول اداکارہ جڑواں بہنوں منال خان اور ایمن خان کے والد مبین خان انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ بہنوں کے والد کے انتقال کی خبر ایمن خان کے شوہر منیب بٹ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی۔منیب بٹ کی جانب سے جاری پیغام میں بتایا گیا کہ ایمن خان اور منال خان کے والد انتقال کر گئے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ نماز جنازہ کے اوقات کار جلد بتادیے جائیں گے۔یاد رہے کہ گذشہ دنوں منال خان نے مداحوں سے اپنے والد کے لیے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔منال خان کا کہنا تھا کہ برائے مہربانی میرے والد کے لیے دعا کریں ،وہ شدید بیمار ہیں۔ منال خان کی جانب سے والد کی بیماری کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی تھی۔

تازہ ترین