لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملکی حالات وہاں پہنچ چکے ہیں جہاں پہلے کبھی نہیں تھے، ایسے حالات میں حکومت اور اپوزیشن جن کو لوگوں نے اپنے ووٹوں سے منتخب کر کے اسمبلی میں بھیجا ہے ان کو اپنا فرض سمجھنا چاہئے کہ ہم سب نے ملک اور عوام کے مفاد میں کام کرنا ہےکریڈٹ کی دوڑ میں بعض ارکان ایسی باتیں کر جاتے ہیں جو قابل قبول نہیں ہوتیں، حکومت اپوزیشن کی تمام تجاویز کا جواب بیان بازی سے نہ دے بلکہ سنجیدگی سے ان پر غور کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو اتحادی ہیں لیکن مشہور ہے کہ ہم ہدایت کی بات بھی کرتے ہیں تو اس کو مخالفت کا نام دے دیا جاتا ہے۔کریڈٹ کے چکر میں نہ پڑیں کیونکہ کریڈٹ کی دوڑ میں اسمبلیوں میں بعض ارکان ایسی ایسی باتیں کر جاتے ہیں جو کسی کیلئے قابل قبول نہیں ہوتیں، حکومت ہو یا اپوزیشن وہ ان لوگوں کے مشوروں میں نہ پڑیں جن کی سوچ کے پیچھے ملکی مفاد سے زیادہ ذاتی مفاد ہو۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کو ملک کے مفاد میں اکٹھا ہونا چاہئے۔