• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 31 لاکھ 34 ہزار 446 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 18 لاکھ 13 ہزار 386 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 23 لاکھ 88 ہزار 666 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 618 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 کروڑ 89 لاکھ 32 ہزار 394 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 50 ہزار 778 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 2 لاکھ 16 ہزار 991 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 78 لاکھ 67 ہزار 419مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 29 ہزار 312 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 19 لاکھ 98 ہزار 794 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 48 ہزار 774 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 2 لاکھ 67 ہزار 283 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 93 ہزار 940 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 76 لاکھ 16 ہزار 970 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 57 ہزار 19 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 31 لاکھ 59 ہزار 297 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 64 ہزار 381 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 26 لاکھ 498 رپورٹ ہوئے ہیں۔


برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 72 ہزار 548 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 24 لاکھ 32 ہزار 888 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 20 ہزار 642 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 21 لاکھ 94 ہزار 272 ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 73 ہزار 604 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 20 لاکھ 83 ہزار 689 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 50 ہزار 689 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 19 لاکھ 21 ہزار 115 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس 33 ہزار 172 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 17 لاکھ 10 ہزار 992 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 35 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 214 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 62 ہزار 601 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 81 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 87 ہزار 52 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 29 ویں نمبر سے 28 ویں پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 475 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 58 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 4 ہزار 960 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 105 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 715 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 39 ہزار 695 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 66 لاکھ 96 ہزار 68 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کُل 34 ہزار 537 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 206 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 35 ہزار 73 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین