کراچی میں قومی ادارہ امراض قلب میں کرپشن کی نشاندہی کرنے والے ڈاکٹر طارق شیخ نے چیف جسٹس کو ازخود نوٹس لینے کے لیے خط لکھ دیا۔
ڈاکٹر طارق شیخ نے خط کے متن میں لکھا کہ سندھ حکومت میں مختلف اہم عہدوں پر تعینات رہا ہوں، اسپتال میں میگا کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایت نیب اور ایف آئی اے کو ارسال کیں۔
خط کے متن کے مطابق میگا کرپشن اسکینڈل کی شکایت پرمتعدد افسران نے ضمانت حاصل کرلی ہیں۔
انہوں نےخط کے متن میں مزید لکھا کہ میرے خلاف سندھ کےمختلف اضلاع میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔