• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ تصورکیا جائے گا، وزیر داخلہ


وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ ری نیو نہیں ہوگا، منسوخ تصور کیا جائے گا۔

 شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پرائی شادی میں عبداللّٰہ دیوانہ کے مانند ہیں، ان کا پلان اپوزیشن کو بند گلی میں لے جانے کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے، امید ہے ن لیگ بھی اس پر سوچے گی۔


شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو مکمل آزادی ہے مگر عسکری قوت کے خلاف آزادی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیرشائستہ زبان استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ مفتی کفایت اللّٰہ کا کیس خیبرپختونخوا حکومت کو بھجوادیا گیا ہے۔

تازہ ترین