کراچی میں موٹروے ایم 9 پر واقع بحریہ ٹاؤن میں گھریلو تنازع پر گولیاں چل گئیں، 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چوتھی منزل کے ایک فلیٹ میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق بحریہ ٹاؤن بلاک 8 میں شمال نامی شخص نے اپنی والدہ اور ملازم کو گولیاں مار کر ہلاک کیا اور واردات کے بعد ملزم نے اسی اسلحہ سے گولی مار کر خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں 45 سالہ سلمہ زوجہ شوکت حسین، گھریلو ملازم 24 سالہ فاروق کھوسہ اور واردات میں ملوث شمائل ہلاک ہوگئے ہیں۔
واقعہ بحریہ ٹاون نمبر 8 میں واقع چوتھی منزل کے ایک فلیٹ میں پیش آیا، پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ہلاک ہونے والے شمائل نفسیاتی مریض تھا۔
ایک اطلاع کے مطابق ملزم نے اپنی والدہ کو گھر میں غمال بنا رکھا تھا تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔