• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا کراچی کے لیے فائر بریگیڈ گاڑیوں کا تحفہ


کراچی کے محکمہ فائر بریگیڈ میں بہت جلد 50 نئے فائر ٹینڈرز کا اضافہ ہونے والا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے 50 فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر براوزر 5 جنوری کو چین سے کراچی پورٹ پہنچیں گے۔

کراچی پورٹ اتھارٹی نے سندھ انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کو فائر ٹینڈرز کی آمد سے آگاہ کردیا۔


وفاقی حکومت نے نئے سال کے موقع پر کراچی کے عوام کو فائربریگیڈ کی نئی گاڑیوں کا تحفہ دے دیا، جو 5 جنوری کو کراچی پہنچ جائیں گی۔

پورٹ اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ ان فائر ٹینڈرز کی 5 جنوری کو آمد ایس آئی ڈی سی ایل کو موصول ہوچکی ہے۔

ایس آئی ڈی سی ایل ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی رواں ماہ کراچی آمد پر یہ فائر ٹینڈرز سندھ حکومت کے سپرد کیے جائیں گے۔

ان فائر ٹینڈرز کی کل لاگت ایک ارب 40 کڑور روپے ہے۔

اس وقت محکمہ فائر بریگیڈ کے پاس 44 فائر ٹینڈرز ہیں جن میں سے 30 قابل استعمال نہیں ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے دیے جانے والے یہ فائر ٹینڈرز محکمہ فائر بریگیڈ کے لیے بھی آسانیاں پیدا کریں گے۔

تازہ ترین