• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کریتی سینن نے نئے سال کیلئے نیا راستہ کیوں چنا؟

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کریتی سینن نے نئے سال کے ساتھ نئے عزائم باندھ لیے اور ساتھ ہی ایک الگ راستہ بھی چن لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل ہی کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والی کریتی سینن نے نئے سال کے عزائم کے اظہار کے لیے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر پوسٹ میں خوبرو بھارتی اداکارہ نے نئے سال 2021ء کی ڈائری کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی پیغام بھی لکھا۔


کریتی سینن نے ’ان کمپلی کیٹڈ‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کردہ اپنے پیغام میں کھل کر جذبات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ انسان زیادہ تر اپنے جذبات کو دبا دیتے ہیں، جب ہم غم، خوف، غصہ، مایوسی اور عدم تحفظ جیسے جذبات کا اظہار کرتے ہیں، تو اُسے ہماری کمزوری سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ لیکن جب ہم بچے ہوتے ہیں تو زور سے روتے ہیں، چیختے ہیں، چھوٹی چھوٹی چیزوں پر ہنستے ہیں اور بغیر سوچے بولتے ہیں، تو ہم اسے عام سے بات سمجھتے ہیں۔

کریتی سینن نے یہ بھی کہا کہ لیکن جیسے ہی ہم بڑے ہوتے ہیں، تو ہم رویے سیکھتے ہیں، ہم محسوس کچھ کرتے ہیں اور کہتے کچھ اور ہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نئے سال پر عہد باندھ والی نہیں ہوں، لیکن اس سال میں نےاظہار کا اپنا راستہ چن لیا، اپنی سوچوں کو لکھوں گی۔


خوبرو اداکارہ نے ساتھ ہی مداحوں سے استفسار کیا کہ کیا آپ بھی یہ عادت 2021ء میں اپنائیں گے؟

کریتی سینن بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاروں میں شمار کی جانے لگی ہیں، انہوں کم وقت میں اپنا مقام بنایا ہے۔

تازہ ترین