• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں راستہ کھلا نہیں چھوڑے گی، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں جعلی حکومت کے لئے راستہ کھلا نہیں چھوڑے گی، سینیٹ الیکشن کیلئے مذاکرات ابھی جاری ہیں جب وقت قریب آئے گا تو فیصلہ کریں گے۔

 لاہور جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم میں اگر سب کا اتفاق ہوا تو سینیٹ الیکشن لڑیں گے اور اگر نہیں ہوا تو نہیں لڑیں گے۔

مریم  نواز نے کہا کہ لانگ مارچ کے لیے موسم اور اپنے کارکنوں کو بھی دیکھنا ہے۔


رہنما مسلم لیگ نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم کا مشترکہ امیدوار بھی ہوسکتا ہے لیکن ابھی اس پر بات نہیں ہوئی۔

مریم نواز نے کہا کہ حکومت کو گھر بھیجنا عوام کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے کہا تھا یہ جو سوغات پاکستان کو دی ہے اس کو واپس لے جاؤ۔

تازہ ترین