وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم رہنماؤں کے چہروں سے لگ رہا تھا کہ کوئی نتائج نہیں نکلے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس حکومت ہے، وہ استعفے دینا نہیں چاہتے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن کا بیانیہ دفن ہوچکا ہے، انہوں نے اداروں کو دھمکانے کی کوشش ہے۔