کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق رائل پارک کے انہدام کی کارروائی فوری طور پر شروع کر دی ہے، جمعہ کو کمشنر کراچی نوید شیخ نے ایڈیشنل کمشنر کراچی ون اسدعلی خان اورایڈیشنل کمشنرشرقی عرفان سلام کے ہمراہ رائل پارک کا دورہ کر کے رائل پارک کے انہدام کی کارروائی کا معائنہ کیا، کمشنر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن کے مطابق انہدام کا کام مکمل کیا جائے گاڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت میں مکمل کرنے کو یقینی بنائیں اس موقع پر کمشنر کو بتایا گیا کہ انہدام کا کام جاری ہے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق مقررہ وقت میں مکمل کیا جائےگا کمشنر نے تجوری ٹاوراور ناسلہ ٹاورشاہراہ قائدین کا بھی دورہ کیا سپریم کورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے تجوری ہائٹس کا قبضہ لے لیا ہے جبکہ ناسلہ ٹاور کے لینڈ ریکارڈ کے بارے میں ڈپٹی کمشنرشرقی رپورٹ تیار کر رہے ہیں۔