• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیمانی کے قتل کا حکم دینے والے ٹرمپ انصاف سے نہیں بچ سکتے، چیف جسٹس ایران

تہران (اے ایف پی /جنگ نیوز )ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے جمعے کو خبردار کیا ہے کہ ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قاتل ’روئے زمین پر کہیں بھی محفوظ نہیں۔‘ابراہیم ریئسی نے ایسا قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے موقعے پر تہران میں انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقدہ ایک تقریب کے دوران کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’قاسم سلیمانی کے قتل کا حکم دینے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی انصاف سے نہیں بچ سکتے۔‘تہران یونیورسٹی میں ہونے والی تقریب کے دوران ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ’وہ شدید انتقام کا مظاہرہ کریں گے، اب تک جو ہوا وہ صرف اس کی ایک جھلک تھی۔

تازہ ترین