• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان کے مختلف مقامات پر ریونیو کھلی کچہریوں کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب کے دوسرے اضلاع کی طرح ملتان میں بھی ریونیو عوامی کچہری کا انعقاد کیا گیا،باغ لانگے خان ملتان کے علاوہ تحصیل آفس شجاع آباد اور جلالپورپیروالا میں بھی ریونیو کھلی کچہریاں لگائی گئیں،گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے نئے سال کے پہلے دن کا آغاز ریونیو کھلی کچہری باغ لانگے خان کا دورہ کر کے کیا،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید،سب رجسٹراز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اراضی ریکارڈ سنٹر، تحصیلدار، قانون گو بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنرعامر خٹک نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریونیو کھلی کچہری وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا بہترین اقدام ہے،عوام کے پیچیدہ اور دیرینہ مسائل ایک چھت تلے حل کئے جا رہے ہیں،کھلی کچہری کی وجہ شہریوں کو ریونیو مسائل کے حل کے لئے مختلف دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑتے۔عوام کا پے پناہ رش ریونیو کھلی کچہری کی مقبولیت کا ثبوت ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کی جائیدادوں کے ریونیو ریکارڈ میں درستگی کے مسائل حل کئے جارہے ہیں،عوام کے فرد کے اجراء، رجسٹری اور ڈومیسائل کے مسائل موقع پر حل کئے جارہے ہیں۔
تازہ ترین