• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، پسکوٹاسک کی کا رروائی،35 کنڈے ہٹائے گئے

پشاور(جنگ نیوز) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے گڑھی کپورہ سب ڈویژن کے ٹیموں نے گیارہ کے وی بالاگڑھی فیڈر کے علاقوں میں آپریشن کیا،کارروائی کے دوران 35کنڈے ہٹائے گئے ،5ٹیمپرڈ میٹرکو تبدیل کیا گیا،17 میٹروں کو پولز پرشفٹ کیا گیا، طوروسب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی رورل 1 فیڈر کے علاقوں میں آپریشن کے دوران 11 کنڈے ہٹائے گئے،3ٹیمپرڈ میٹرپکڑے گئے،4 صارفین کے پی وی سی کو باہرمنتقل کردیا گیا،تخت بائی سب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی تخت بائی فیڈر کے علاقوں میں دوران آپریشن 19 ٹیمپرڈ میٹروں کو پکڑلیا ،22 کنڈے ہٹائے گئے،پارہوتی سب ڈویژن کی ٹیموں نے پوہان فیڈر سے منسلک علاقوں میں 3 کنڈے ہٹائے ،10 ٹیمپرڈ میٹروں کو پکڑلیا گیا اور ان کو بتدیل کردیا گیا، گوجرگڑھی سب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی سلیم خان فیڈر سے منسلک بجوڑی کلی ،شہیدآباد میں 4 کنڈے ہٹائے ،5 خراب میٹروں کو تبدیل کیا گیا،4 صارفین کے پی وی سی کو گھروں سے باہرمنتقل کیا گیا،لوند خوڑ سب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی عمرآباد فیڈر سے منسلک علاقوں پل کلے،داود خان کلے،موتی بانڈا، کے علاقوں میں 12 کنڈے ہٹائے ،7 باڈی ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کیا گیا،3 غیرقانونی کنکشنوں کو منقطع کیا گیا،
تازہ ترین