• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت پر سوشل میڈیا پر احتجاج

اسلام آباد میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 21 سالہ طالب علم اسامہ ندیم  کی موت پر سوشل میڈیا صارفین سراپا احتجاج ہیں۔

پاکستانی اداکار فیروز خان نے بھی اس معاملے پر ردعمل دیا اور افسوس کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا صارفین وزیر داخلہ شیخ رشید سے معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

صارفین کی جانب سے اسامہ  کی مغفرت جبکہ گھر والوں کیلئے صبر کی دعا بھی کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے اسامہ ندیم کے والد بتایا کہ پولیس اہلکاروں سے میرے بیٹے کی تلخ کلامی اورجھگڑا ہوا تھا، اہلکاروں نے بیٹے کو دھمکی دی تھی کہ تمہیں مزہ چکھائیں گے۔


اسامہ ندیم کے والد نے بیٹے کے قتل کے خلاف تھانے میں درخواست جمع کرادی جس میں ان کا کہنا ہے کہ رات 2 بجے اسامہ دوست کو یونیورسٹی چھوڑنے گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں سے میرے بیٹے کی تلخ کلامی اورجھگڑا ہوا جس کا بیٹے نے مجھ سے ذکر بھی کیا تھا جبکہ اہلکاروں نے بیٹے کو دھمکی دی تھی کہ تمہیں مزہ چکھائیں گے۔

تازہ ترین