• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں دو ماہ کے دوران میڈیا سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو قتل کیا جا چکا ہے۔ جمعے کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک اور صحافی کو قتل کردیا۔

افغان حکام کے مطابق گزشتہ روز صوبے غور کے شہر فیروز کوہ کے قریب صحافی کو مسلح افراد نے گولی مار کر قتل کیا۔

28 سالہ صحافی بسم اللّٰہ عادل مقامی ریڈیو اسٹیشن کا ایڈیٹر ان چیف تھا۔


صحافی کے قتل کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

حالیہ دنوں میں افغانستان میں صحافیوں، حکومتی اہلکاروں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تازہ ترین