کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں خاتون کی عمارت سے چھلانگ لگانے کی ویڈیو سامنےآگئی ہے۔
خاتون نے عمارت کی گیلری سے پہلے اپنی دو سالہ بچی کو پھینکا اور پھر خود چھلانگ لگادی۔
خاتون اور بچی دونوں ہی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
خاتون کے اہل خانہ نے پولیس کو بیان دے دیا ہے، جس میں انکشاف کیا گیا کہ خاتون کا نام مریم ہے جو منشیات کی عادی ہے۔
اہلخانہ کے مطابق منشیات سے روکنے کے لیے خاتون کو کمرے میں بند کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق مریم نے پہلے اپنی دو سالہ بچی کو چھٹی منزل سے نیچے پھینکا اور نیچے کھڑے علاقہ مکینوں نے بچی کو پکڑ لیا، جو اب محفوظ ہے۔
بچی کو پھینکنے کے بعد خاتون نے بھی چھٹی منزل سے چھلانگ لگادی، جس کے باعث اُس کی ٹانگ ٹوٹ گئی، اسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون کی یہ دوسری شادی ہے، پہلے شوہر کا انتقال ہوچکا ہے، جس سے اُس کے 3 بچے ہیں جو اُس کے سابقہ سسرال میں رہتے ہیں۔