پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے علاقے قصبہ رام پرشاد کی نہر سے ملنے والی لاشوں کی شناخت ہوگئی۔
پولیس حکام کے مطابق نہر سے گزشتہ روز ملنے والی 2 بوری بند لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔
حکام کے مطابق مقتولین کی شناخت اسماعیل اور عبدالرشید کے نام سے ہوئی ہے، دونوں بھائی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق دونوں بھائیوں کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔
حکام کے مطابق اسماعیل اور عبدالرشید نامی ان مقتولین کا تعلق ساہیوال سے ہے، لواحقین نے لاشوں کی شناخت کپڑوں سے کی ہے۔